پلندری: اسکول وین کھائی میں جاگری، 3 طالبات جاں بحق

اسکول وین کھائی میں جاگری، 3 طالبات جاں بحق فائل فوٹو اسکول وین کھائی میں جاگری، 3 طالبات جاں بحق

آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں ہلاں کالاکوٹ کے مقام پر اسکول وین کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں تین طالبات جاں بحق ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جب کہ پولیس کی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں اب تک 3 طالبات کی موت کی تصدیق ہوئی ہے اور دیگر طالبات اور ایک ڈرائیور بھی زخمی ہے۔

install suchtv android app on google app store