بھارت کے غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کے خلاف ہیں: صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی فائل فوٹو صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے کشمریوں کی منصفانہ جدوجہد حق خود ارادیت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پانچ اگست دو ہزار انیس سے اب تک بھارتی دہشت گردی میں چھ سو پچاس سے زائد کشمیری ماروائے عدالت قتل ہو چکے ہیں مگر قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو توڑ نہیں سکی، بھارت کے غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کے خلاف ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری آج یوم استحصال کشمیر منا رہے ہیں، مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ مظفر آباد سمیت آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان کے تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ایک منٹ کی خاموشی اور جلسے جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store