نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھالیا

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھالیا اسکرین گریب نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھالیا

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے ایوان صدر میں عہدے کا حلف لیا۔ ایوان صدر میں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تقریب میں غیر ملکی سفارتکار، سینئر سرکاری حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف بھی کروایا جائے گا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور منصب سےسبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ملاقات بھی ہوگی۔

سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو مسلح افواج کی جانب سے الوداعی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store