لاڑکانہ: شہید بینظیر بھٹو کی 61 ویں سالگرہ گڑھی خدا بخش بھٹو میں منائی جا رہی ہے

shaheed benazir birthday shaheed benazir birthday

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو کی اکسٹھ ویں سالگرہ لاڑکانہ اور گڑھی خدا بخش بھٹو میں منائی جا رہی ہے۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی اکسٹھویں سالگرہ کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں صبح دس بجے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ شہید بینظیر بھٹو کو سلام پیش کرنے اور ان کے مزار پر حاضری دینے کیلئے سندھ بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ چکی ہے۔

سالگرہ کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔ جہاں پی پی پی کارکن خون کا عطیہ دے رہے ہیں۔ تاہم خون کا یہ عطیہ وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کو فراہم کیا جائے گا۔

دوسری جانب شہید محترمہ کی سالگرہ کی اہم تقریب آرٹس کاونسل لاڑکانہ میں منعقد کی جارہی ہے جس میں بینظیر بھٹو کی اکسٹھویں سالگرہ کا کیک شام چھ بجے کاٹا جائے گا۔

اس تقریب میں وزیر اعلٰیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ایم این اے فریال ٹالپر، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور ایاز سومرو سمیت دیگر رہنما اور کارکن شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے گڑھی خدابخش بھٹو اور آرٹ کاونسل لاڑکانہ میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store