گلگت بلتستان کے لوگوں کو روزگار کے مواقع دیں گے، بلاول بھٹو

گلگت بلتستان کے لوگوں کو روزگار کے مواقع دیں گے، بلاول بھٹو فائل فوٹو گلگت بلتستان کے لوگوں کو روزگار کے مواقع دیں گے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے،اقتدار میں آنے کے بعد ان کی جماعت جی بی کے عوام کو حق ملکیت اور حق حاکمیت بھی دے گی۔

گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے یہاں سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا۔ ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیربھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔ ذوالفقارعلی بھٹو نےغریب کسانوں کو زمینوں کا مالک بنایا۔

انہوں نے کہا کہ زرداری حکومت نے آپ لوگوں کو شناخت دی۔ گلگت بلتستان کےعوام اور پیپلزپارٹی کا تین نسلوں کا رشتہ ہے۔ 15 نومبرہماری جدوجہد کے امتحان کا دن ہے۔ہم حقوق دینے والے ہیں، چھیننے والے نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو روزگار کے مواقع دیں گے۔ الیکشن کے دوران حکومت والے کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ دیں گے۔ عبوری صوبہ تو ہم دے چکے ہیں، اس سے آگے بڑھ کر آپ کام کریں۔

 

install suchtv android app on google app store