پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں بال بال بچ گئیں

پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں شدید ہوا کے باعث واپس آگئیں ہیں فائل فوٹو پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں شدید ہوا کے باعث واپس آگئیں ہیں

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں شدید ہوا کے باعث واپس آگئیں۔

پی آئی اے کی پروازیں گلگت ایئرپورٹ پر پہنچیں تو 15 ناٹیکل میل کی رفتار سے ہوا چلنے کے بعد پروازیں لینڈ نہ کرسکیں، دونوں پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ واپس آگئیں۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ دونوں پروازیں واپس اسلام آباد لینڈ کرگئیں،اسلام آباد سے گلگت کی تیسری پرواز بھی منسوخ کی جا رہی ہے،راستے میں بونجی کے مقام پر موسم بھی خراب ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تینوں پروازیں اب کل دوبارہ شیڈول کی جائیں گی،پرواز میں نگراں وزیراعلیٰ،سیکریٹری اور سیکریٹری ورکس بھی سوار تھے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا تھا ،ابوظہبی سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store