یونیورنسٹی طلبہ کا احتجاجی دھرنا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے۔ فائل فوٹو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے۔

ماسٹر ڈگری کی فیسوں میں اضافے کے خلاف جامعہ قراقرم کے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے۔

طلباء کا جامعہ قراقرم سے شاہراہ قراقرم تک احتجاجی مارچ۔ چار گھنٹے شاہراہ قراقرم بلاک کرکے دھرنا دیا۔ ماسٹر ڈگری فیسوں میں اضافہ نامنظور۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے۔
قراقرم یونیورسٹی کے طلبہ نے جامعہ قراقرم سے شاہراہ قراقرم دنیور تک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
احتجاج میں شریک طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن مین یونیورسٹی فیکلٹی سمیت صوبائی اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔ طلبہ نے فیس بڑھانا غریب طلبہ کو علم سے دور رکھنے کی سازش قرار دیا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور فیسوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن واپس لیکر پورے ملک میں مفت اعلٰی تعلیم کا حصول ممکن بنایا جائے۔
قراقرم یونیورسٹی کے طلبہ نے صوبائی حکومت سمیت وفاقی حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ طلبہ کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اور دو روز کے اندر ان کا مطالبہ حل کر کے ان کا تعلیمی سال محفوظ بنایا جائے دوسری صورت میں دو روز بعد پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی دھرنے دئیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store