گلگت ایئرپورٹ کا رن وے پروازوں کے لیے بحال کر دیا

گلگت ایئرپورٹ کا رن وے پروازوں کے لیے بحال ہو گیا فائل فوٹو گلگت ایئرپورٹ کا رن وے پروازوں کے لیے بحال ہو گیا

کراچی سے روانہ ہونے والے پی آئی اے انجینئرز نے گلگت ایئرپورٹ کے کچے میں اترجانے والے اے ٹی آر طیارے کو ہٹادیا جس کے بعد رن وے پروازوں کے لیے مکمل طورپر بحال ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے انجینئرز نے گلگت ائرپورٹ گذشتہ دنوں لینڈنگ کے وقت کچے میں اترجانے والے اے ٹی آر طیارے کو ہٹادیا،طیارے کو ہٹانے کے لیے آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا،جس کے دوران بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا،جس میں ہائیڈورلک کرینیں بھی شامل تھیں۔

پی آئی اے کے طیارے کو ہٹانے کے لیے انجینئرز کی ٹیم کراچی سے روانہ ہوئی تھی، جنھیں پہلے روز خراب موسم کی وجہ سے گلگت ایئرپورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مذکورہ تکنیکی آپریشن کے بعد گلگت ایئر پورٹ کا رن وے مکمل طوپر بحال ہوگیا، ذرائع کے مطابق طیارے کو مرمت کرنے کے لیے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے واقعے کی تحقیقات مکمل کرلیں،تحقیقاتی رپورٹ چند روز میں سی ای او پی آئی اے ائرمارشل ارشد ملک کو پیش کی جائے گی۔

 

install suchtv android app on google app store