پیپلزپارٹی کی سعدیہ دانش گلگت بلتستان اسمبلی کی پہلی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکرمنتخب

  • اپ ڈیٹ:
سعدیہ دانش فائل فوٹو سعدیہ دانش

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہو گئیں۔

ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے اتحادی جماعتوں نے پیپلزپارٹی کی سعدیہ دانش کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے تھے تاہم مقررہ وقت تک کسی اور رکن اسمبلی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق دن ایک بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت تھی تاہم مقررہ وقت تک سعدیہ دانش کے سوا کسی بھی رکن اسمبلی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروایا جس پر سعدیہ دانش بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئیں۔

واضح رہے کہ سیکریٹری اسمبلی سعدیہ دانش تحریک انصاف کے فاروڈ بلاک اور اتحادی جماعتوں پر مشتمل مخلوط حکومت کی جانب سے امیدوار تھیں۔

install suchtv android app on google app store