سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اور اہم سنگ میل عبور، کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز ہوگیا

سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اور اہم سنگ میل عبور، کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز ہوگیا فائل فوٹو سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اور اہم سنگ میل عبور، کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز ہوگیا

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو کی پرواز لینڈ کر گئی ہے۔

ایئربس 320 میں 178مسافر اور عملے 8 افراد شامل تھے۔ پرواز پی کے 6544 کو کیپٹن قاسم قادر اور کیپٹن مہدی نے آپریٹ کیا۔7ہزار فٹ بلندی پر واقع اسکردو ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے بلندترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا بڑا فیصلہ، کراچی سے اسکردو کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

install suchtv android app on google app store