حکومت کا کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی درخواست کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وزارت داخلہ کے 2 جوائنٹ سیکرٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہےکہ کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف حکومت کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ تحریک لبیک دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، تحریک لبیک پر دہشتگردی کا الزام غلط ہے لہٰذا درخواست پر عمل کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

ملک میں حالیہ احتجاج اور دھرنوں کے بعد حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرکے اسے کالعدم قرار دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store