پی ڈی ایم عوامی توقعات کے مطابق فیصلے کرے گی، مریم نواز

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم آج بھی کھڑی ہے، رمضان کے بعد نئی حکمت عملی کا فیصلہ ہو گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک سےحکومت لرزتی رہی، پی ڈی ایم عوامی توقعات کے مطابق فیصلے کرے گی۔

پیپلز پارٹی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کی ذمہ دار وہ خود ہے، اس کی وجوہات بھی وہ خود بتا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے اہداف سوچ سمجھ کر بناتی ہوں اس میں پیپلز پارٹی شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماوں سے میرا ایک تعلق ہے، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم سیاست کریں گے مگر ذاتیات پر بات نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ این 249 میں ہم پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں مگر ہم ایک حد سے زیادہ بڑھ کر ان پر کوئی بات کرنا چاہتی ہوں۔

بیرون ملک جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی خواہش ہے کہ میں باہر جاؤں، اگر یہ پلیٹ میں رکھ کر بھی ٹکٹ دیں تب بھی میں باہر نہیں جاوں گی۔

install suchtv android app on google app store