عمران خان کی خوش نصیبی ہے جو ایسی نالائق اپوزیشن ملی، شیخ رشید

 شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سورج مشرق سےمغرب میں نکل سکتا ہے مگر ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک نہیں ہوسکتے،ن لیگ نے جو بےعزتی کی اس پر معافی مانگنی چاہئے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے پی ٹی ایم کے تمام عہدوں سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے ، پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی ن لیگ نے تذلیل کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خوش نصیبی ہے جو ایسی نالائق اپوزیشن ملی، اس اپوزیشن کو کچھ نہیں ملنا یہ صرف میڈیا میڈیا کھیلیں گے، اپوزیشن نے حکومت کو اب تک ایک دن بھی ٹف ٹائم نہیں دیا۔

بلاول کی جانب سے معافی کے مطالبے پر شیخ رشید نے کہا جس طرح پیپلزپارٹی کو شوکاز ملا اس طرح تو جاگیردار تو مزاروں کو بھی نہیں دیتے، شوکاز نوٹس پر معافی تو کیا انھیں کان پکڑوانے چاہئیں، ن لیگ نے ثابت کیا کہ ان میں اپوزیشن کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سورج مشرق سےمغرب میں نکل سکتا ہے مگر ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک نہیں ہوسکتے، سیاسی طورپر بھائی بہن بنے ہوئےتھے میراخیال ہے اب ختم ہوگئی بات، ن لیگ میں اتناشعور ہوتا تو آج اس مقام پر نہ ہوتی۔

یاد رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شوکاز نوٹس پر پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے غیرمشروط معافی مانگی جائے۔

install suchtv android app on google app store