نیب کو جرات نہیں کہ کسی وزیر کو گرفتار کرسکے، احسن اقبال

 نیب کو جرات نہیں کہ کسی وزیر کو گرفتار کرسکے، احسن اقبال فائل فوٹو نیب کو جرات نہیں کہ کسی وزیر کو گرفتار کرسکے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی نیب اور حکومت پر تنقید،بولے نیب کو جرات نہیں کہ کسی وزیر کو گرفتار کرسکے۔

سیکٹری جنرل مسلم لیگ ن کا کہنا تھا ناٹک کیا جاتا ہے آٹا اور شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کریں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے آئین اور پارلیمنٹ کے مفادات سے کھیلنا شروع کر دیا، احسن اقبال

 ان کا کہنا تھا نیب نے آٹا اور شوگر مافیا کے کس ذمے دار کو گرفتار کیا،حکومت کےپاس معاشی ٹیم ہے نہ ہی تجربہ۔

واضح رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے )لاہورنے چینی اسکینڈل میں جے ڈی ڈبلیو کےسی ای اوجہانگیر ترین ، ان کے بیٹے علی ترین کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی جبکہ دامادولیداکبر فاروقی اورشاہداکبر فاروقی اور کمپنی سیکریٹری محمد رفیق کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بندفیکٹری میں پیسے لگاکر 3ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، سی ای اوجےڈی ڈبلیو نے جعلسازی سے 3 ارب14 کروڑ بند کمپنی کو منتقل کئے۔

ایف آئی آر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی، خوردبورد اور دھوکہ دہی کا بھی الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے اپنےاور اہلخانہ کے ذاتی مفاد کیلئے بند کمپنی کو رقم منتقل کی، 12-2011 میں3ارب سےزائدرقم فاروقی پلپ ملک لمیٹڈ کمپنی کو منتقل کئےگئے۔

ایف آئی آر کے مطابق 12-2011میں جہانگیر ترین اور اہلخانہ نے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدے، انھوں نے خاص طریقہ کار پر ڈالر خریدے تاکہ گرفت میں نہ آسکیں۔

install suchtv android app on google app store