خورشید شاہ کی پراڈکشن آرڈر جاری، سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنےکےلیےجیل پولیس کی کسٹڈی میں اسلام آبادروانہ

خورشید شاہ پراڈکشن آرڈر جاری، سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنےکےلیےجیل پولیس کی کسٹڈی میں اسلام آبادروانہ فائل فوٹو خورشید شاہ پراڈکشن آرڈر جاری، سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنےکےلیےجیل پولیس کی کسٹڈی میں اسلام آبادروانہ

پیپلز پارٹی کے سینئر  رہنما خورشید شاہ پراڈکشن آرڈر جاری ہونےکے بعد سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنےکےلیےجیل پولیس کی کسٹڈی میں اسلام آبادروانہ ہوگئے۔

سابق اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ ساڑھے17 ماہ بعداسمبلی میں داخل ہوں گے اور وہ قومی اسمبلی میں کل ہونے والی پولنگ میں ووٹ کاسٹ کریں گے جب کہ اپوزیشن کی جانب سےخورشید شاہ کےاستقبال کی تیاریاں بھی کی گئی ہیں۔

واضح رہےکہ خورشید شاہ کو 18 ستمبر 2019 کونیب نے اسلام آبادسےحراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں سکھر منتقل کیا گیا۔

پی پی رہنما کی گرفتاری کے بعد قومی اسمبلی کے متعدد اجلاسوں می شرکت کےلیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے لیکن عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ شریک نہ ہوسکے۔

install suchtv android app on google app store