سری نگر ہائی وے حادثہ کیس, کشمالہ طارق کے بیٹے کی ضمانت منظور

سری نگر ہائی وے حادثہ کیس فائل فوٹو سری نگر ہائی وے حادثہ کیس

ایڈیشنل سیشن جج نے سری نگر ہائی وے حادثہ کیس میں نامزد کشمالہ طارق کے بیٹے کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

نامزد ملزم اذلان کی عبوری ضمانت 50ہزار روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کی گئی۔ اسلام آبادکی مقامی عدالت نے 16 فروری تک اذلان کی عبوری ضمانت منظور کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمالہ طارق کا بیٹا اپنے وکیل کےساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوا۔

گذشتہ رات سری نگر ہائی وے پر تیز رفتارگاڑی نے 6 افراد کوکچل دیا تھا، حادثے میں 4افرادجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے جبکہ کارسوارفرار ہوگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتارگاڑی ایک نوجوان چلارہاتھا، گاڑی بیسٹ ویسٹرن کےمالک کی ہے اور بیسٹ ویسٹرن کےمالک کشمالہ طارق کے شوہر بتائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی محتسب کشمالہ طارق کابیٹااذلان خان بھی گاڑی میں موجودتھا تاہم حادثےکامعاملہ ہوٹل مالک کےڈرائیورپرڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے اور پولیس کو معلومات دی جارہی ہیں کہ گاڑی ڈرائیوروقاص چلارہاتھا۔

بعد ازاں تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 4 افراد کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ، ایف آئی آر میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو بھی نامزد کیا گیا، جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے آئے تھے۔
دوسری جانب اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے جی الیون سگنل پر حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعےسے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی۔

عمران خان نے وزرا کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا وزرا سیکیورٹی کے نام پر سرکاری وسائل کا غیرضروری استعمال نہیں کر سکتے ، وزراکے پاس کتنی سیکیورٹی ہے؟ رپورٹ دی جائے۔

 

install suchtv android app on google app store