لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، سینئر بھارتی سفارت کار وزارت خارجہ طلب

 وزارت خارجہ فائل فوٹو وزارت خارجہ

لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارت کار کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایل اوسی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے سویلین آبادی پر فائرنگ کی گئی، جس سے 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سویلین آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، رواں سال بھارت 175 مرتبہ معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

ادھر آج پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں مختلف کورسز کی گریجویشن تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا مسلح افواج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں افواج کی ہم آہنگی مثالی ہے، مسلح افواج نے داخلی سیکیورٹی صورت حال بہتر بنانے میں کردار ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store