ڈیٹی چیئرمین سینیٹ کا نیب سے متعلق حقائق سینیٹ میں پیش کرنے کا اعلان

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا فائل فوٹو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تمام حقائق سینیٹ میں لانے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نیب سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب سے متعلق جو چیزیں میرے پاس آ چکی ہیں وہ کل سینیٹ میں سامنے پیش کروں گا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میرے خلاف میڈیا پر ریفرنس سے متعلق خبریں چل رہی ہیں جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ترجمان نیب خبروں کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ریفرنس کے معاملہ پر نیب پنڈی اور ہیڈکوارٹر کی موقف میں تضاد ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ نیب کےاندر کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا انجینئر منگی دوبارہ سے انجینئیرنگ میں مصروف ہیں؟۔

واضح رہے کہ سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تحقیقاتی افسر کے خلاف تحریک جمع کرا رکھی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا تھا کہ نیب راولپنڈی کا ٹولا فوج کا نام لے کر ملک کے اہم ادارے کی توہین کررہا ہے اور سینیٹ آف پاکستان کو پہلی دفعہ نیب سے خطرہ ہے۔

انہوں نے نیب پر کاروباری افراد کو پلی بارگین کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب اس ملک میں کیا تباہی مچا رہا ہے، تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ کاروباری افراد کو آرمی چیف نے جی ایچ کیو بلایا ہو۔

بعدازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے منظر عام پر لانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ 'یقین دہانی کراؤں گا کہ نیب صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بلیک لسٹ ہو'۔

install suchtv android app on google app store