نیب نے شہباز شریف کے داماد اور بیٹی کے خلاف گواہان کی فہرست تیار کر لی

نیب نے  شہباز شریف کے داماد اور بیٹی  کے خلاف گواہان کی فہرست تیار کر لی فائل فوٹو نیب نے شہباز شریف کے داماد اور بیٹی کے خلاف گواہان کی فہرست تیار کر لی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے داماد اور بیٹی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 16 گواہان کی فہرست تیار کر لی، نیب دستاویزات کے مطابق گواہان میں صاف پانی کمپنی کے آفیشلز، آڈیٹرز اور اکاؤنٹنٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گواہان میں سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان کے نمائندے، بینکنگ ماہرین، نیب آفیشلز بھی شامل ہیں۔

صاف پانی کمپنی کے سابق مینجر خرم جاوید، آڈیٹر حیدر قرار گواہی دیں گے اس کے علاوہ نور زبیر، محمد جاوید اقبال، فیاض الدین، معین راجپوت گواہان کی فہرست میں شامل ہیں۔

ذوالفقار علی، سکندر ہارون، ذیشان نیازی، بشیر احمد بھی گواہان کی فہرست میں شامل ہیں۔

نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان پر قومی خزانے کو 37 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے جبکہ مہنگے داموں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی خریداری کی مد میں 13 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

نیب کے مطابق سامان کی مہنگے داموں خریداری میں 13 کروڑ 32 لاکھ روپے کا نقصان ہوا اور سولر ورک کی مد میں 8 کروڑ 16 لاکھ روپے نقصان ہوا۔

صاف پانی آفس کی رینٹ کی مد میں 2 کروڑ 47 لاکھ روپے کا نقصان قومی خزانے کو پہنچایا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر اسد اللہ کے مطابق تمام افراد کے دفعہ 161 کے بیانات نیب تفتیشی نے ریکارڈ کیے ہیں اور تمام افراد عدالت میں نیب کے مؤقف کی تائید کریں گے۔ ملزمان کی قانونی ٹیم سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store