آٹا مزید مہنگا، نان بائیوں کا روٹی کی قیمت 30 روپے کرنے کا مطالبہ

  • اپ ڈیٹ:
روٹی File Photo روٹی

ملک میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورزپر چینی بھی دستیاب نہیں ہے۔

کوئٹہ میں کراچی سے آنے والے چکی کے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے اور آٹے کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اور 10کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پشاور میں آٹے کی 85 کلوگرام بوری کی قیمت 6 ہزار 200 روپے تک جا پہنچی ہے اور مارکیٹ میں فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1420 روپے میں دستیاب ہے جب کہ ایک کلو چینی 115 روپے کی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کراچی اور لاہور کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب نہیں ،چینی کی تلاش میں شہری ایک یوٹیلیٹی اسٹور سے دوسرے کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

لاہور میں چینی فی کلو 100روپے سے 105 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے، وزیر اعظم کے نوٹس لینے کے بعد بھی صورت حال میں بہتری نہیں آسکی ہے۔

install suchtv android app on google app store