مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری فائل فوٹو مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاری مکمل ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے) نے بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 31جنوری کو ہو گی اور درخواست کی منظوری سے صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

install suchtv android app on google app store