حکومت کے عدلیہ اور عسکری اداروں سمیت ہر ایک سے اچھے تعلقات ہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فوج وہی کردار ادا کر رہی ہے جو کہ حکومت اور کابینہ چاہتی ہے، حکومت کے عدلیہ اور عسکری اداروں سمیت ہر ایک سے اچھے تعلقات ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی مارشل لا کا حصہ نہیں رہے، عمران خان نے 22 سال جدوجہد کی، 22 سالہ جدوجہد کے بعد کامیابی ملی وہ وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ہر جماعت آمر کے دور کا حصہ رہ چکی ہے، حکومت کے عدلیہ اور عسکری اداروں سمیت ہر ایک سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کی فوج وہی کردار ادا کر رہی ہے جو کہ حکومت اور کابینہ چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ووٹ کے ذریعے عوام نے وزیر اعظم بنایا، کسی ملکی ادارے نے نہیں۔ ہمیں کسی اور نے نہیں بلکہ عوام نے منتخب کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے لیے سب سے اہم منصوبہ ہے جو تیزی سے جاری ہے، بھارت سی پیک میں مشکلات کھڑی کرنے کی مسلسل کوشش میں لگا ہوا ہے، معیشت بحالی کے لیے سی پیک اہم ہے اور سی پیک کا سلامتی کا پہلو ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں فوج کی معاونت درکار ہے، پاکستانی افواج سی پیک کی سیکورٹی اور اسکی تکمیل پر اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store