این سی او سی نے ملک بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک اسکول کھولنے کی اجازت دیدی

 ہم نے کل سے خیبر پختونخوا کے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے: وزیر تعلیم کے پی فائل فوٹو ہم نے کل سے خیبر پختونخوا کے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے: وزیر تعلیم کے پی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک اسکول کھولنے کی اجازت دیدی۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔

این سی او سی کے اجلاس کے بعد وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ آج این سی او سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد ہم نے کل سے خیبر پختونخوا کے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہرام ترکئی نے بتایا کہ کل سے دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخوا کے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام اسکولز کھول دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ این سی او سی نے نویں دسویں اور بڑی جماعتوں کو 15 ستمبر سے جب کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو 21 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم حکومت سندھ نے کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر دوسرے مرحلے کے تحت 22 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store