اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاوَن کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاوَن کا فیصلہ فائل فوٹو اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاوَن کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے کے لیے پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاوَن کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین کی زیرصدارت اجلاس ہوا ہے جس میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاوَن کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی اور تمام ایس پیزکو اپنےاپنےعلاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزخود مختلف علاقوں کا سرپرائز وزٹ کریں گے۔

اجلاس میں بغیر نمبر پلیٹس، غیرنمونہ نمبر پلیٹس والے موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کریک ڈاوَن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کالے شیشےو الی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے اور شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پرسخت چیکنگ کی ہدایات کی گئی ہے۔

ڈی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ چیکنگ کےدوران شہریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آیا جائے، شہری کسی بھی زحمت سےبچنے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاوَن کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان ومال کےتحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store