پاکستان نے سوئیڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات کسی بھی مذہب کی روح کے خلاف ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے مذہبی منافرت کا جواز نہیں دیتی، مذہبی عقائد کا احترام عالمی امن اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔
Ensuring respect for religious beliefs of others is a collective responsibility and is absolutely critical for global peace & prosperity. 2/2 @UN @OIC_OCI @OIC_IPHRC
— Spokesperson ?? MoFA (@ForeignOfficePk) August 30, 2020
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 4 اور پلواما میں 3 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک جلانے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے
سویڈن میں دائیں بازو کے اسلام مخالف انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک جلانے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے۔
سویڈن کی پولیس نے ڈچ سیاستدان پلودن کو قرآن پاک کی بے حرمنی کرنے اور اسے نذر آتش کرنے کی تقریب سے روکتے ہوئے ڈج سیاستدان کو واپس سرحد پار بھیج دیا اور کہا کہ ان پر ملک میں داخلے کے لیے دو سال کی پابندی عائد ہے۔