لاجواب سروس کے عملے کی بھی باکمال کارنامے، پی آئی اے کا فضائی میزبان ٹورنٹو پہچنے کے بعد لاپتہ

  • اپ ڈیٹ:
لاجواب سروس کے عملے کی بھی باکمال کارنامے، پی آئی اے کا فضائی میزبان ٹورنٹو پہچنے کے بعد لاپتہ فائل فوٹو لاجواب سروس کے عملے کی بھی باکمال کارنامے، پی آئی اے کا فضائی میزبان ٹورنٹو پہچنے کے بعد لاپتہ

اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچنے والا قومی ائر لائن (پی آئی اے) کا فضائی میزبان پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق فضائی میزبان پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 سے ٹورنٹو پہنچا تھا اور ایمیگریشن ہونے کے بعد ہوٹل سے غائب ہو گیا۔

کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ائر پورٹ اتھارٹی کو میزبان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دے دی جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لے لیا۔

جنرل منیجر پی آئی اے کے مطابق فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین ایمیگریشن اتھارٹی کو بھی پائلٹ کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

جی ایم فلائٹ سروسز نے کہا ہے کہ فضائی میزبان جنرل ڈکلئیریشن پر کینیڈا جاتے ہیں اور واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے ہے۔

گزشتہ ماہ بھی پاکستان ائیرلائن کا لاہور بیس سے تعلق رکھنے والا فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہو گیا تھا جسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ مذکورہ فضائی میزبان کچھ عرصے بعد پاکستان واپس آیا تھا اور اس کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر2018 میں بھی پی آئی اے کی ایک فضائی میزبان کینیڈا پہنچنے کے بعد پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھی۔ فریحہ نامی فضائی میزبان پی کے 789 سے ٹورنٹو روانہ ہوئی تھی اور ائر پورٹ پر ہی غائب ہو گئی تھی۔

بعد میں لاپتہ ہونے والی فضائی میزبان فریحہ کے بارے میں معلوم ہوا تھا کہ وہ مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہی۔ انہوں نے پی آئی اے میں بی کام کی جعلی ڈگری جمع کرواکر نوکری حاصل کی تھی جب کہ سال 2014 میں انہیں جعلی ڈگری کی وجہ سے شوکاز نوٹس بھی جاری ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store