سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق فائل فوٹو سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، سردار ایاز صادق کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر چودہ روز آئیسو لیشن میں گزارے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سردار ایاز صادق نے خود کوگھر پر ہی قرنطینہ کر لیا تھا، آئیسولیسشن دورانیہ مکمل ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا جو منفی آگی۔

 سابق اسپیکر کی فیملی میں ڈاکٹر علی ایاز کی اہلیہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم آئیسولیسشن کا دورانیہ مکمل ہونے پر ان کا بھی ٹیسٹ منفی آیا جبکہ فیملی کے باقی تمام افراد وبا سے محفوظ رہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کے جوان کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے لگے۔ 48 گھنٹوں میں مزید 40 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، متاثرہ اہلکاروں کی تعداد چودہ سو چوراسی ہوگئی۔ مہلک مرض سے متاثرین میں لاہور پولیس کا پہلا نمبر ہے۔

کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پرلڑنے والی پنجاب پولیس کے ملازمین پر کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں۔ پچھلے دو روز کے دوران اہم مقامات پر ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے 40 ملازمین کی رپورٹس مثبت آئی ہیں جبکہ لاہور کے5 ملازمین سمیت 11 شہید ہو چکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store