اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو اسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا: وزیراعظم عمران

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرزفورس کے رضاکاروں سے بات چیت کی ہے فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرزفورس کے رضاکاروں سے بات چیت کی ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر ملک میں ایس اوپیز پر عملدرآمد رضاکاروں نے کرایا ہے، رضاکاروں اور ٹائیگرز فورس کا مشکور ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرزفورس کے رضاکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کورونا کے معاملے پر یہ ماہ اہم ہے ، ایس اوپیز پر عمل ہوا تو پیک ٹائم سے نکل جائیں گے اور اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو اسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہرملک میں ایس اوپیز پر عملدرآمد رضاکاروں نے کرایا ہے، رضاکاروں اور ٹائیگرز فورس کا مشکور ہوں، اگر لوگوں کو احتیاط کرائیں تو وبا سے بچاجاسکتا ہے لوگوں کو یہ سمجھانا ہے کہ ایس اوپیزپرعمل کرناضروری ہے ۔

عمران خان نے ٹائیگرزفورس کے رضاکاروں کو کہا کہ آنیوالی برسات میں ہمیں شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے وزراء اور عوامی نمائندوں کو کورونا ریلیف امور کی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء اور نمائندے ٹائیگر فورس سے مل کر ایس اوپیز پر عمل کرائیں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ وزراء اور نمائندے اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز کا خود معائنہ کریں، عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی زیادہ تاکید کی جائے۔

 

install suchtv android app on google app store