مریم نواز ایٹمی قوت بنانے والوں کی محنت کو اپنے خاندان سے نہ جوڑیں: وزیر اطلاعات

مریم نواز ایٹمی قوت بنانے والوں کی محنت کو اپنے خاندان سے نہ جوڑیں،وزیر اطلاعات فائل فوٹو مریم نواز ایٹمی قوت بنانے والوں کی محنت کو اپنے خاندان سے نہ جوڑیں،وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز ایٹمی قوت بنانے والوں کی محنت کو اپنے خاندان سے نہ جوڑیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ پاکستان کو آج کے دن ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہماری ایٹمی قوت عوام کے تحفظ وسلامتی کی ضامن ہے جبکہ قومی وقار اور سالمیت ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم ملکی دفاع اور ترقی کے لیے ایک ہے۔

 شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز ایٹمی قوت بنانے والوں کی محنت کو اپنے خاندان سے نہ جوڑیں، کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر بار میدان سے بھاگنے والوں سے قوم آگاہ ہے۔ جو اپنے بیانیے سے وفا نہ کر سکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں بلکہ پیسے سے رہی ہے اور ان وفاؤں کی تصاویر ایون فیلڈ و دیگر جائیدادوں کی صورت میں نظر آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے بچوں کا مستقبل چھین کر اپنی اولادوں کی زندگی بنانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

install suchtv android app on google app store