چینی بحران کیس میں انکوائری کمیشن نے شاہد خاقان اور خرم دستگیر کو کیوں طلب کرلیا؟ اہم خبر آگئی

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان  اور خرم دستگیر فائل فوٹو سابق وزیراعظم شاہد خاقان اور خرم دستگیر

ملک میں حالیہ چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کی درخواست پر انہیں اور خرم دستگیر کو کل طلب کرلیا۔

شاہد خاقان عباسی نے شوگر انکوائری کمیشن کے سربراہ واجد ضیاء کو دوبارہ خط لکھ کر چینی بحران کی انکوائری میں تفصیلات دینے کی پیشکش کی تھی۔

خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ شوگرانکوائری کےلیے انہیں (شاہد خاقان) اور خرم دستگیرکوپیش ہونےکا موقع دیا جائے، شوگراسکینڈل سے متعلق کمیشن کو اہم معلومات فراہم کرسکتےہیں۔

شوگر انکوائری کمیشن کے رکن گوہر نفیس نے شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کو جوابی خط لکھ کر کل طلب کرلیا ہے۔

لیگی رہنماؤں کو کل ساڑھے 3 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر بلایا گیا ہے اور انہیں ہدیات کی گئی ہےکہ متعلقہ دستاویزات سمیت کمیشن کے سامنے پیش ہو کر معاونت کریں۔

install suchtv android app on google app store