وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں جائیں گے۔ اس سے قبل امریکی میڈیا نے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے جواب نہ دینے پر امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر ہو گیا ہے۔
معاملے سے باخبر امریکی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ جے ڈی وینس کا دورہ کسی بھی وقت دوبارہ طے ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب ایران نے بھی کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد اسلام آباد بھیجنے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایرانی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ جب بھی مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، ایران اس میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔