سیکیورٹی، خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں: انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس فائل فوٹو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیکیورٹی، خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیاں غیر مثالی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور افغان مہاجرین کے معاملے، افغان عمل عمل اور تنازع کشمیر سمیت مجموعی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات ہوئی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بڑا بیان، پاکستان کے موقف کی تائید

آرمی چیف نے کہا کہ پرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو غیر مثالی قرار دیا۔

مزید جانئیے: پاکستان نے افغان مہاجرین کیلئے دروازے کھلے رکھے مگر عالمی تعاون بہت کم ہے: یو این سیکریٹری جنرل

انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی کشمیر میں آزاد رسائی پر پاکستان کا شکریہ ادا اور سیکیورٹی، خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store