پاکستان نے افغان مہاجرین کیلئے دروازے کھلے رکھے مگر عالمی تعاون بہت کم ہے: یو این سیکریٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران مہاجرین کو پناہ دینے والے دنیا کے بڑے ممالک ہیں، پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعاؤن بہت کم ہے اور عالمی برادری کو آگے آنا چاہیئے۔

افغان مہاجرین پر عالمی کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس السلام علیکم سے اپنے خطاب کا آغاز کیا اور کہا 40سال سے افغان عوام مسائل کا شکار ہیں اور پاکستان 40سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فراخ دلی دہائیوں پر محیط ہے، پاکستان نے افغان مہاجرین کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھے، یہ افغان مہاجرین کا دوسرابڑا میزبان ملک ہے، پاکستان اور ایران افغان مہاجرین کو پناہ دینے والے بڑے ممالک ہیں۔

انتونیوگوتریس نے کہا کہ پاکستان کے افغان مہاجرین کو رجسٹر کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں، پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعاون محدود ہے، افغان مہاجرین کے لیے عالمی امداد بہت اہمیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اندرونی مسائل کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کیلئے اقدامات کئے، قرآن پاک نے مہاجرین کنونشن سے کہیں پہلے برابری کی بات کی، اقوام متحدہ افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے حق میں ہے۔

یو این سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ افغان امن کےذریعےلاکھوں لوگوں کی زندگی تبدیل کی جاسکتی ہے، افغانستان کےتمام مسائل کاحل افغان سرزمین سے ہی ممکن ہے۔

دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے افغان مہاجرین کا آج سے اسلام آباد میں آغاز ہوا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پاکستانی قیادت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے تمام پہلوؤں سے آگاہ کرے گی اور صدرمملکت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

اٹھارہ فروری کو سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور جائیں گے جہاں وہ لمز یونیورسٹی میں طلباء سے ملیں گے۔ سیکریٹری جنرل یون این پولیو مہم کا آغاز کرینگے،وہ بادشاہی مسجد بھی جائیں گے۔

انتونیو گوتریس نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہ پاکستان دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شامل ہے، دنیا میں امن کوششوں میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے،امن کے لیے خدمات انجام دینے پر پاکستانی  عوام سے تشکر کا اظہار کرتا ہوں۔

اٹھارہ فروری کو سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور جائیں گے جہاں وہ لمز یونیورسٹی میں طلباء سے ملیں گے۔ سیکریٹری جنرل یون این پولیو مہم کا آغاز کرینگے،وہ بادشاہی مسجد بھی جائیں گے۔

انتونیو گوتریس نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہ پاکستان دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شامل ہے،دنیا میں امن کوششوں میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے،امن کے لیے خدمات انجام دینے پر پاکستانی عوام سے تشکر کا اظہار کرتا ہوں۔

install suchtv android app on google app store