سينئر صحافی کی لاش نہر سے برآمد، صحافی تنظيموں میں ہلچل مچ گئی ہر آنکھ اشکبار

سينئر صحافی کی لاش نہر سے برآمد فائل فوٹو سينئر صحافی کی لاش نہر سے برآمد

کے ٹی این چینل کے سينئر صحافی عزیز میمن کی لاش گودو نہر سے ملی ہے،مقامی چرواہوں نے گودو شاخ میں نعش دیکھ کر اسے باہر نکالا۔ (پوليس زرائع)

پوليس کے مطابق کے ٹی این چینل کے سينئر صحافی عزیز میمن کی لاش گودو نہر سے ملی، مقامی چرواہوں نے گودو شاخ میں نعش دیکھ کر اسے باہر نکالا، مقتول صحافی کے گلے میں کیبل کی تار پھنسی ہوئی تھی۔

کے ٹی این رپورٹر کی لاش نہر سے برآمد، پولیس نوشہرو فيروز کے سینئر صحافی عزیز میمن کی لاش محراب پور کے قريب نہر سے ملی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

پوليس کے مطابق کے ٹی این چینل کے صحافی عزیز میمن کی لاش گودو نہر سے ملی، مقامی چرواہوں نے گودو شاخ میں نعش دیکھ کر اسے باہر نکالا، مقتول صحافی کے گلے میں کیبل کی تار پھنسی ہوئی تھی۔

پوسٹ مارٹم کرنیوالے ڈاکٹر نے تاحال موت کی نوعیت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا، ان کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصديق نہيں کی جاسکتی کہ عزيز ميمن کی موت طبعی ہے يا گلا دبانے سے ہوئی۔

پوليس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ سينئر صحافی عزیز میمن کے قتل پر نوشہرہ فيروز اور محراب پور ميں صحافی تنظيموں نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

وزيراعلیٰ سندھ نے صحافی عزيز ميمن کے مشتبہ قتل کا نوٹس ليتے ہوئے ڈی آئی جی بينظير آباد سے رپورٹ طلب کرلی ساتھ ہی واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

install suchtv android app on google app store