قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں بھائیوں کو اشتہاری قرار دلوانے کےلئے احتساب عدالت لاہورمیں درخواست دائر کی جائے گی۔
چوہدری شوگر ملز کیس میں حسن نواز اور حسین نواز بھی شامل تفتیش ہیں، متعدد بار طلبی کے باجود دونوں بھائی نیب پیش ہوئے نہ ہی تحقیقات میں شامل ہوئے۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کی بیرونِ ملک جانے کی درخواستِ اجازت، عدالت نے اہم فیصلہ لےلیا
یاد رہے کہ بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرنے والا عدالتی بینچ تحلیل ہوگیا ہے۔