سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو ارسال

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف فائل فوٹو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھجوادی گئی ہیں۔

حکومت پنجاب کو بھیجی جانے والی میڈیکل رپورٹس میں تمام حالیہ ٹیسٹس اور ڈاکٹروں کی جانب سے کی جانے والی تشخیص موجود ہیں۔

پنجاب حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو غیر تسلی بخش قرار دیا

یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی ہے۔

ڈاکٹر عدنان کے مطابق حکومت پنجاب نے تحریری طور پر میاں نواز شریف کی صحت کے متعلق تمام تفصیلات مانگی تھیں۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف طبی معائنہ کروانے کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر جب ذرائع ابلاغ نے ڈاکٹر عدنان سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں ںے کسی بھی قسم کی بات چیت سے صاف انکار کردیا۔

ڈاکٹر عدنان کا ذرائع ابلاغ کو جواب تھا کہ اگر میاں صاحب کی صحت کے حوالے سے کوئی تازہ اپ ڈیٹ ہوگی تو وہ از خود بتادیں گے۔

install suchtv android app on google app store