نا اہلی کیس: فیصل واوڈا کی سر پر لٹکتی تلوار سے کب جان چھٹے گی۔۔۔ تفصیلات آگئیں

وفاقی وزیر فیصل واوڈا فائل فوٹو وفاقی وزیر فیصل واوڈا

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

الیکشن کمیشن فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت تین فروری کو کرے گا۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ فیصل واؤڈا کے خلاف درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین فائق شاہ کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نا اہل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیصل واوڈا صادق اور امین نہیں رہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ دہری شہریت رکھنے پر دو سینیٹرز کو نا اہل قرار دے چکی ہے۔

install suchtv android app on google app store