سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ، الیکشن کمیشن کل سماعت کرے گا

الیکشن کمیشن فائل فوٹو الیکشن کمیشن

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کل سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے کل سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی ہے اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کل دن 10 بجے سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن معاملے پر چار درخواستوں کی سماعت کرے گا اور خالد مقبول صدیقی، محمود احمد، مولوی اقبال حیدر اور کنز السادات کی درخواستوں پر سماعت ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو بھی کل کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store