اسلام آباد ہائیکورٹ: شرجیل میمن کے سر پر ابھی تک لٹک رہی ہے تلوار، اہم خبر آگئی

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن فائل فوٹو پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سندھ روشن پروگرام میں کرپشن پر نیب تحقیقات سے متعلق سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ نیب نے انکوائری کب شروع کی؟ جس پر نیب افسر نے جواب دیا کہ 4 فروری 2019 سے انکوائری شروع کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ابھی تک انکوائری کسی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچی، انکوائری میں جو سامنے آیا عدالت کو بتایا جائے، نیب نے انکوائری کر دی اب تحقیقات جاری ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نیب شرجیل میمن کو ٹارچر دینا یا مارنا چاہتا ہے؟ جس پر نیب افسر نے جواب دیا نہیں صرف قانونی تقاضے پورے کرنے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کو گرفتار کر کے بنیادی حقوق سلب نہیں کیے جاسکتے، شرجیل میمن بھاگ نہیں رہا، نیب صرف نیب آرڈیننس کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر آئندہ سماعت تک کیس تیار کر کے معاونت کریں، اگر کسی پر الزام ہے تو عدالت نے جرم کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

install suchtv android app on google app store