فردوس عاشق اعوان نے رانا ثنا اللہ کے بارے میں ٹویٹ میں کیا کہا؟ جانیے

رانا ثنا اللہ فائل فوٹو رانا ثنا اللہ

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قیادت کے ملک سے بھاگنے پر رانا ثنا اللہ ذہنی توازن کھو بیٹھے، رانا صاحب کہتے ہیں نوازشریف ہسپتال سے گھر جاسکتے ہیں تو ریسٹورنٹ کیوں نہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا میاں صاحب تندرست ہیں، ریسٹورنٹ سے جیل بھی جا سکتے ہیں، رانا صاحب اندرونی لڑائی میں مبتلا قیادت کے مابین مڈ ٹرم انتخابات کرائیں۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store