آٹا مہنگا ہوگیا تو نانبائیوں نے بھی دھمکی دیدی، غریب عوام پر ایک اور بم گرنے والا ہے

آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے نانبائیوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے فائل فوٹو آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے نانبائیوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے

آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے نانبائیوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے اور آخرکار غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی دھمکی دے دی۔

نانبائیوں کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہوگیا اب 10روپے کی روٹی نہیں بیچ سکتے، پنجاب نے آٹے کی سپلائی بند کی ہے، قیمتیں مزید بڑھیں گی، حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو پیر سے ہڑتال کریں گے۔

واضح رہے کہ آٹا چکی ایسوسی ایشن نے قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد چکی آٹے کی قیمت 64 روپے سے 70 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

قیمت میں پہلے بھی 4 روپے اضافہ کیا گیا تھا، چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ سے گندم 2 ہزار روپے فی من ملتی ہے، فلور ملز کو وہی گندم 1350 روپے میں فراہم کی جاتی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو قیمتوں میں کمی کیلئے ٹاسک سونپ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے معاملے پر دو رکنی کمیٹی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store