شریف برادارن کے لیے کافی عرصے بعد خوشخبری، متوالے خوشی سے نہال

شریف برادارن کے لیے کافی عرصے بعد خوشخبری، متوالے خوشی سے نہال فائل فوٹو شریف برادارن کے لیے کافی عرصے بعد خوشخبری، متوالے خوشی سے نہال

شریف برادارن کے لیے کافی عرصے بعد خوشخبری مل گئی ، متوالوں نےسکھ کا شانس لے لیا۔

شریف فیملی کے خلاف ہائی پروفائل کیسزمیں احتساب عدالت نے نوازشریف اور شہباز شریف کو عدالتی حاضری سے استثنیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف مختلف کیسز کی سماعت ہوئی،چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرائی گئیں۔

امجد پرویزایڈووکیٹ نےعدالت کو بتایا کہ نوازشریف کا بیرون ملک علاج معالجہ چل رہا ہے،اس لیے انہیں بیرون ملک رکھنے کی ڈاکٹرز نے ہدایات دی ہیں، جس پر عدالت نے نوازشریف کی حاضری سے استنثنیٰ اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔
اسی طرح رمضان شوگر ملز اور اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی چودہ روز کی توسیع کی گئی ہے جبکہ احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اورر مضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت نے ملزمان فواد حسن فواد، احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کی۔دوسری جانب شہبازشریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کےخلاف دائراعتراضات پر نیب تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت اکتیس جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں،میرٹ پر معاملہ آئے گا تو سب کچھ واضح ہوجائے گا،ہم نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی لیکن ابھی تک عدالت میں ریفرنس نہیں آیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store