قومی اسمبلی اور سینٹ کے متعدد اراکین کی رکنیت معطل کر دی گئی، بڑے بڑے نام شامل، ملکی سیاست میں ہلچل

قومی اسمبلی اور سینٹ کے متعدد اراکین کی رکنیت معطل کر دی گئی فائل فوٹو قومی اسمبلی اور سینٹ کے متعدد اراکین کی رکنیت معطل کر دی گئی

قومی اسمبلی کے 70 اور سینیٹ کے 12 ارکان کی رکنیت معطل

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 70 اور سینیٹ کے 12 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے 318 ارکان کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وزیر مملکت زرتاج گل، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی بھی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پرپنجاب اسمبلی کے 115، خیبرپختونخوا کے 60، سندھ اسمبلی کے 40 اور بلوچستان اسمبلی کے 21 ارکان کی رکنیت معطل کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق معطل ارکان اجلاسوں اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store