بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے اعلیٰ عہدیداروں کے نام پبلک۔۔۔ تہلکہ خیز انکشافات سامنے

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے سرکاری افسروں کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں، غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے تمام سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔

وزیراعظم کی جانب سے معاملے پر شدید اظہار برہمی کیاگیا، وزیراعظم نے ملوث سرکاری افسران کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں، غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے، وزیراعظم کی ہدایت پرعملدرآمد شروع کردیاگیا۔

مزید پڑھیں: بڑے سرکاری افسران کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بےضابطگیاں، تہلکہ خیز رپورٹ آگئی

واضح رہے گزشتہ دنوں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے غیرمستحق افراد سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئیں تھیں، جس میں بتایا گیا فہرست سے نکالے جانے والوں میں اعلیٰ سرکاری افسران بھی شامل ہیں جبکہ صوبوں، وفاق کے افسران بھی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store