مفتاح اسمٰعیل کو موقع ملا تو وہ دوبارہ قوم کیلئے کیا کام کریں گے؟ نون لیگیوں میں تھرتھلی مچ گئی

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل

سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسمٰعیل نے رہائی کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، انہوں نے جو کیا صرف عوام کے لیے کیا۔

مفتاح اسمٰعیل کی اسلام آباد سے کراچی آمد پر ان کے اہل خانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ ان پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے، جو بھی کیا ہے صرف عوام کی خدمت کے لیے کیا ہے۔ انہوں نے عدلیہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں عدالتوں کا شکرگزار ہوں جہاں سے مجھے انصاف ملا۔

مفتح اسمٰعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور لیگی صدر شہباز شریف کا بھی شکرگزار ہوں۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ دوبارہ قوم کی خدمت کے لیے تیار رہیں گے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایل این جی کیس میں گرفتار ن لیگی رہنما مفتاح اسمٰعیل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور انہیں ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے ٹرائل کوٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔ رہائی ملنے کے بعد مفتاح اسمٰعیل قانونی ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل سے روانہ ہوئے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store