نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو خصوصی ہدایات جاری، حکمران جماعت میں تشویش کی لہر۔۔۔ تہلکہ خیز خبر آگئی

مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف فائل فوٹو مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف

مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے سینئر پارٹی رہنماﺅں کو اہم ہدایات جاری کیں ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہاکہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے نئے انتخابات کیلئے راہ ہموار کریں، شفاف اورغیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے اپوزیشن کے ساتھ مل کر اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کیا جائے کیونکہ موجودہ نظام کے تحت نئے انتخابات بھی بے فائدہ ہونگے، دوسرے آپشن کے طور پر ان ہائوس تبدیلی کیلئے اپوزیشن سے مشاورت کر کے حکمت عملی طے کی جائے۔

لندن مشاورتی اجلاس میں نئے انتخابات کے انعقاد اور ان ہائوس تبدیلی کے آپشن پر غور کیا گیا، لیگی رہنماؤں کی اکثریت نے نئے انتخابات کی بجائے ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز پیش کی جبکہ نواز شریف نے انہیں پہلی ترجیح کے طور پر نئے انتخابات کے لئے راہ ہموارکرنے کے لئے جدوجہد کی ہدایت کی اور کہا دوسری ترجیح کے طور پر ان ہائوس تبدیلی کے آپشن پر کام کیا جائے۔

نواز شریف نے خواجہ آصف، پرویز رشید، ایازصادق، احسن اقبال، رانا تنویر، امیر مقام، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب اور شہباز شریف کے ساتھ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store