حکومت سے ڈیل یا مفاہمت! مولانا فضل الرحمن اور پرویزالٰہی آگئے آمنے سامنے۔۔۔ خبر نے سیاسی میدان میں ہلچل مچادی

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے ڈیل یا مفاہمت کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پرویزالٰہی کے بیان کی پر زور تردید کرتا ہوں، مذاکرات کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھنے کے بعد مسلم لیگ (ق) کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کے انٹرویو کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ہمارے موقف سے قائل ہوکر گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھنے کے بعد مسلم لیگ (ق)کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پرویزالٰہی سے یا ان کے ذریعے کوئی ڈیل اور کوئی مفاہمت نہیں ہوئی، وہ اس بات کی پر زور تردید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پرویزالٰہی مفاہمت کے جذبے سے آئے تھے، انہوں نے کچھ لے کر جانے کی بات اپنی پوزیشن سے کی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان آرام سے نہیں بیٹھے ہوئے انہیں کپکپی لگی ہوئی ہے، ہم خیالی پلاؤ کے ساتھ گھروں سے نہیں نکلے۔

 

install suchtv android app on google app store