برطانوی شاہی جوڑے کی آج صدر اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں

  • اپ ڈیٹ:
برطانوی شاہی جوڑے کی آج صدر اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں فائل فوٹو برطانوی شاہی جوڑے کی آج صدر اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں

برطانوی شاہی جوڑا 5 روزہ دورے پاکستان پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔ اپنے دورے کے دوران برطانوی شاہی جوڑا صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا جبکہ مختلف پروگرامز میں بھی حصہ لے گا۔

برطانوی شاہی جوڑے کا تاریخی دورہ پاکستان، نور خان ایئر بیس پرمعزز مہمانوں کا شاندار استقبال، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت وزرا اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام نے شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہا۔
شاہی جوڑے کے ہمراہ ان کے محافظین، طبی ماہرین اور چالیس سے زائد صحافی بھی پاکستان آئے ہیں۔ پانچ روزہ دورے کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

معزز مہمان نوجوانوں اور سول سوسائٹی نمائندگان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، شہزادہ ولیم ان کی اہلیہ لاہور اور شمالی علاقہ جات کا دورہ کریں گے۔ برطانوی شاہی جوڑا اہم تاریخی اور تفریحی مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔

install suchtv android app on google app store