کون سی دو بڑی پارٹیاں تحفظات کو بالائے طاق رکھ دیں گی اور کیسے؟ تجزیہ کار سلمان غنی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  • اپ ڈیٹ:
تجزیہ کار سلمان غنی فائل فوٹو تجزیہ کار سلمان غنی

تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ نواز شریف اس حوالے سے یکسو ہیں لیکن ان کی پارٹی یکسو نہیں ہے۔ آنیوالے چند روز میں مولانا فضل الرحمان یہ فضا مزید طاری کرنے میں کامیاب ہوگئے تو دونوں بڑی پارٹیاں تحفظات کو بالائے طاق رکھ دیں گی۔

سلمان غنی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے واضح کردیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی حمایت کرنی بلکہ ان کی جانب سے تو یہ بھی کہا گیاہے کہ احتجاج صرف اسلام آباد کی حد تک کیوں جارہا ہے۔ اس کا دائرہ ملک کے دیگر اضلا ع تک کیوں نہیں پھیلایا جارہا ؟

سلمان غنی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف آج بھی اپنے تحفظا ت پر قائم ہیں۔  جب ان کی جانب سے نواز شریف کے خط کے مندرجات پڑھ کر سنائے گئے تو اس کے بعد بھی ان کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس حوالے سے یکسو ہیں لیکن ان کی پارٹی یکسو نہیں ہے۔  آنیوالے چند روز میں مولانا فضل الرحمان یہ فضا مزید طاری کرنے میں کامیاب ہوگئے تو دونوں بڑی پارٹیاں تحفظات کو بالائے طاق رکھ دیں گی ۔

install suchtv android app on google app store