وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا مولانا فضل الرحمٰن کو اہم پیشکیش بہت بڑی خبر آگئی

اقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور مولانا فضل الرحمٰن فائل فوٹو اقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور مولانا فضل الرحمٰن

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا کوئی ایشو ہے تو ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔


میڈیا سے گفتگو میں غلام سرور خان نے کہا کہ وزیراعظم گزشتہ روز واضح کرچکے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ پر کوئی کمیٹی بنانے کی ضرورت نہیں، نہ ہی کسی کو ٹاسک سونپا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمٰن بات کرنا چاہتے ہیں، تو حکومت بات کرنے کو تیار ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں حکومت کی حکمت عملی، اپوزیشن کی حکمت عملی دیکھ کر بنائی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store